‘بات بے نامی جائیدادوں سے آگے بڑھ گئی’ فضل الرّحمان کی رہائش گاہ سے افغان اسمگل شدہ ’وی-8 ‘ نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد ٹیکس چوری، اسمگلنگ کا دھندا بھی بے نقاب

‘بات بے نامی جائیدادوں سے آگے بڑھ گئی’ فضل الرّحمان کی رہائش گاہ سے افغان اسمگل  شدہ  ’وی-8 ‘ نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد ٹیکس چوری، اسمگلنگ کا  دھندا بھی بے نقاب

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے بے نامی جائیداد کے بعد افغانستان سے اسمگل ہو کر آنے والی نان کسٹم پیڈ وی 8 گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے، جس کا نہ تو ٹیکس ادا کیا گیا تھا اور نہ ہی کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور مبینہ طور پر خواتین کو آگے کر کے پولیس کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

رہائش گاہ سے نان کسٹم پیڈ وی 8 گاڑی کی برآمدگی کے بعد یہ معاملہ محض بے نامی جائیداد تک محدود نہیں رہا بلکہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے پہلو بھی سامنے آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پورا پاکستان نکالنے چلے تھے، اپنے بھی ساتھ نہ آئے!عوام  نے ٹھینگا دکھا دیا،  فیاض الحسن چوہان نے فضل الرحمان کو  سیاسی اوقات یاد دلا دی

میڈیا کے مطابق ضبط کی جانے والی گاڑی افغانستان سے اسمگل ہو کر پاکستان لائی گئی تھی، جس پر کسی قسم کی قانونی ڈیوٹی یا ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا تھا۔

اس صورتحال پر تنقیدی حلقوں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے قربت کی وجہ بھی یہی دکھائی دیتی ہے کہ وہاں سے فراڈ کے ذریعے جائیدادیں اور اسمگل شدہ گاڑیاں لائی جاتی ہیں، جبکہ بظاہر پاکستان کا قانون ان معاملات میں لاگو نہیں ہوتا تھا۔ 
مخالفین نے اسے دین کی سیاست کے بجائے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور فراڈ کا کاروبار قرار دیا ہے جس پر مذہب کا پردہ ڈالا گیا۔

کارروائی کے دوران مزاحمت اور بنیادی سوالات 
بتایا جا رہا ہے کہ جب قانون حرکت میں آیا تو رہائشیوں نے قانونی کارروائی کی مزاحمت کی اور خواتین کو آگے کر کے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کے آگے خواتین کو کھڑا کر کے پولیس کی کارروائی کو روکا جا رہا ہے، جس پر شریعت اور مذہب کے علمبردار دعوؤں کے حوالے سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے کہ خواتین کو قانون شکنی کی ڈھال بنایا گیا۔

اس حوالے سے یہ بنیادی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ اگر تمام معاملات حلال اور قانونی تھے تو جائیداد بے نامی کیوں تھی، گاڑی نان کسٹم پیڈ کیوں رکھی گئی اور کارروائی کے دوران خواتین کو آگے کیوں کرنا پڑا، جبکہ غیر قانونی امور پر قانون کا حرکت میں آنا فطری امر ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا کھاتے ہیں اور افغانستان و طالبان کی زبان بولتے ہیں، حکومت نے فضل الرحمان کو دوٹوک انتخاب کا الٹی میٹم دے دیا

ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی اور ٹیکس و کسٹم ڈیوٹی کے بغیر چلنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف مختلف ادوار میں کسٹم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کریک ڈاؤن کیے جاتے رہے ہیں۔ 
سرحدی راستوں کے ذریعے آنے والی ایسی گاڑیاں قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور قانونی چیلنجز کا سبب بھی بنتی ہیں، جس کے باعث ان کی ضبطی اور قانونی کارروائی کو ریاستی رٹ کے نفاذ سے جوڑا جاتا ہے۔

قانون کی بالادستی اور مذہبی بیانیے کا تضاد 
جب کسی معاملے میں سرکاری ریکارڈ، ٹیکس ادائیگی اور قانونی تقاضوں پر سوالات اٹھ جائیں تو عوامی اور سیاسی بحث میں بیانیے اور عمل کے درمیان مطابقت کا جائزہ ناگزیر ہو جاتا ہے۔ 
کسی بھی قسم کی مزاحمت یا دباؤ کے بجائے قانونی فورمز اور دستاویزی شواہد کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کرنا ہی قانون کی بالادستی کا تقاضا ہے، تاکہ شکوک و شبہات کا خاتمہ ہو سکے اور یہ واضح ہو کہ ملکی قوانین ہر شہری اور ہر طبقے کے لیے یکساں ہیں۔

Related Articles