علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورت لاہور میں سی ایم پی ڈی کے تعاون سے نصب کیا گیا سسٹم غیرقانونی امیگریشن کو موثر انداز میں کنٹرول کریگا۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق سیکنڈ لائن بارڈر کنٹرول جدید ٹیکنالوجی کا حامل سسٹم ہے ، جس کی مدد سے غیر قانونی امیگریشن کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے گا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک کو جدید آلات کے استعمال کے حوالے سےآج بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن عائشہ آغا ،انٹرنیشنل سینٹر برائےمائیگریشن پالیسی کے حکام بھی موجود تھے ۔ اس جدید سسٹم کے حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خان ورک کا کہنا تھا جدید آلات کے باعث ایف آئی اے کی غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔

