محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی موسم گرم رہنے کے ساتھ ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور یہاں بھی کچھ مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے مگر مری، گلیات، جہلم، نارووال، بہاولنگر، بہاولپور اور گرد و نواح میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور یہاں بھی کچھ مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

editor

Related Articles