پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےارکان قومی اسمبلی شفقت اعوان اور خواجہ شیراز نے اپنے اغواء سے متعلق مسلم لیگ (ن)کے الزامات یکسرمسترد کرد ئیے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دورانرکن قومی اسمبلی شفقت اعوان نے کہا کہ آئینی ترمیم ہم کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں پاس نہیں ہونے دیں گے ، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے ، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔
ہمیں کسی نے نہیں چھپایا، ہم خود چھپ کر بیٹھے ہیں۔ شفقت اعوان کا کہنا تھا کہ ہمار ا پور ا خاندان کہیں نہ کہیں چھپا ہوا ہے ۔ حکومت یہ بھول جا ئے کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایک ایم این اے ان کاساتھ دےگا، یہ غیر قانونی اور غیر آئینی ترامیم پاس کراناچاہتےہیں۔
یہ بھول جائیں یہ کبھی نہیں ہوگا، لوگوں کو 70 سے 100 کروڑ روپے تک پیشکش کی گئی ہے، ابھی تک ہمارایہی فیصلہ ہےکہ ہم نہیں جائیں گے، آگے پارٹی کی پالیسی دیکھیں گے۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز کا کہنا تھا کہ ہر لیول پراس فسطائیت کا مقابلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پارٹی کیلئے عمران خان کی صحت اہم ہے: شیخ وقاص اکرم
پنجاب کے تمام تحریک انصاف کے ایم این ایز اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے گھروں کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے، 15 جولائی سے میں نے اپنی فیملی کو گھر پر نہیں رکھا۔ ان کا کہنا مزید تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں ہم ضمیر کا سودا کریں، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں، مجھے ذاتی طور پر کسی نے رقم کی آفر نہیں کی۔

