ہانیہ عامر نے بازو پر کیا لکھوا رکھا ہے؟ دلچسپ راز سامنے آگیا

ہانیہ عامر نے بازو پر کیا لکھوا رکھا ہے؟ دلچسپ راز سامنے آگیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح پاکستان ہی نہیں بلکہ سرحد پار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں، جو سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں فالو کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے ڈرامہ میرے ہمسفر میں ’ہالا‘ کا کردار ادا کرکے بھی خوب شہرت سمیٹی اور اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر نے فیشن اور اسٹائل کے میدان میں بھی اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ ان کے ملبوسات، منفرد ایکسیسریز اور خاص طور پر ان کا مشہور ’پکسی کٹ‘ اکثر مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

تاہم ہانیہ کی شخصیت کا ایک اور پہلو بھی ہے جو ان کے مداحوں کو خاصا پسند ہے، اور وہ ہیں ان کے منفرد اور بامعنی ٹیٹوز۔ اداکارہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں ان کے ٹیٹوز بھی نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی آسکرز 2027 میں انٹری، بٹگرام حادثے پر بنی فلم منتخب

حال ہی میں ہانیہ کے بائیں بازو پر موجود ایک عربی ٹیٹو نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ کلائی سے کچھ اوپر بنے اس ٹیٹو پر عربی میں ’حب نفسک اولیٰ‘ تحریر ہے، جس کا مفہوم ہے، ’سب سے پہلے خود سے محبت کریں‘۔

یہ جملہ دراصل اپنی ذات کی قدر کرنے اور خود کو زندگی میں اہمیت دینے کا پیغام دیتا ہے۔ اس کا بنیادی خیال یہ ہے کہ دوسروں سے محبت اور ان کی دیکھ بھال کے ساتھ انسان کے لیے اپنی ذات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

ہانیہ عامر کا ایک اور نمایاں ٹیٹو ’پاور پف گرلز‘ کے مشہور کردار ببلز کی تصویر ہے، جو انہوں نے 2023 میں اپنے بازو کے اندرونی حصے پر بنوایا تھا۔ اگرچہ ببلز ایک خیالی کردار ہے، لیکن اس کردار کی معصومیت، حساسیت، خوش مزاجی اور پوشیدہ طاقت ایسی خصوصیات ہیں جن سے ہانیہ خود کو جوڑتی محسوس ہوتی ہیں۔ یوں ہانیہ عامر کے ٹیٹوز محض فیشن کا حصہ نہیں بلکہ ان کی شخصیت، پسند اور زندگی کے بارے میں ان کے خیالات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

editor

Related Articles