پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا

پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا

محکمہ پاسپورٹ میں پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 10جدید پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں اور یہ مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔ ان نئی مشینوں کے آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنا ہو جائے گی جو کہ شہریوں کے لیے خوشخبری ہے۔

اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہےجبکہ روزانہ پاسپورٹ کے اجراء کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ نئی مشینوں کے آنے سے پاسپورٹ کی ترسیل میں مزید بہتری متوقع ہے۔

editor

Related Articles