خام تیل کی قیمتوں مزید کمی ریکارڈ

خام تیل کی قیمتوں مزید کمی ریکارڈ

خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کے روز برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 72.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو پچھلے دنوں کی نسبت 30 سینٹ یا 0.41 فیصد کم تھی۔ اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 68.45 ڈالر فی بیرل رہی،جو 25 سینٹ یا 0.36 فیصد کی کمی سے 68.45 ڈالر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اگر اس ہفتے کی بات کی جائے تو برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2.2 فیصد جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.7 فیصد کمی متوقع ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر 35 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی کے ساتھ 71.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا ۔

اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) فیوچر 42 سینٹ یا 0.6 فیصد کی کمی سے 68.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2.2 فیصد جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.7 فیصد کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

گزشتہ روز برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 35 سینٹ یا 0.5 فیصد کم ہو کر 71.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچر میں 42 سینٹ یا 0.6 فیصد کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 68.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

Related Articles