نہ گراؤنڈ، نہ دستانے، نہ تیاری، پاکستانی مسافر نے پکڑ لیا ناقابل یقین کیچ

نہ گراؤنڈ، نہ دستانے، نہ تیاری، پاکستانی مسافر نے پکڑ لیا ناقابل یقین کیچ

پاکستان کی مقامی کرکٹ لیگ میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے کرکٹ شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔ چلتی موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھے ایک شخص نے ایک ہاتھ سے کرکٹ کی گیند پکڑ کر ایسا کیچ لیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ غیر معمولی واقعہ سوات پریمیئر لیگ میں سوات اسٹرائیکرز اور جی کے آر دیر کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔ واقعے کے مطابق جی کے آر دیر کی اننگز کے چھٹے اوور میں بیٹر نے زوردار شاٹ کھیلا اور گیند باؤنڈری پار کرکے میدان سے باہر سڑک کی جانب چلی گئی۔یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی سینیٹ کا منفرد منظر، سینیٹر کی بیٹی سوشل میڈیا پر چھا گئی

اسی دوران سڑک سے ایک موٹر سائیکل گزر رہی تھی۔ موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھے شخص نے اچانک ایک ہاتھ آگے بڑھایا اور چلتی موٹر سائیکل پر ہی گیند کو کامیابی سے تھام لیا۔

اس غیر متوقع منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین نے مسافر کی حاضر دماغی اور حیران کن مہارت پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

کئی صارفین نے اس کیچ کو ’صدی کا کیچ‘ قرار دیا، جبکہ بعض کے نزدیک یہ کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین کیچز میں سے ایک ہے۔ کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسے مناظر صرف پاکستان میں ہی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

editor

Related Articles