ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا، سپریم کورٹ

 سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ ریمارکس بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے ملک بھر میں بچوں کے اغواء کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، وکیل نے کہا کہ آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی۔

ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، آرمی چیف

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کا کہنا تھا کہ آئی جیز کے ساتھ اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی تھی، جس پر وکیل نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کا کام ہے اسی نے کرنا ہے، ہم ہر کام خود نہیں کر سکتے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قوانین تو موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا۔ بعدازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *