خیبر پختونخوا میں پولیس کی عدم دلچسپی ، ہوائی فائرنگ کمپین مکمل ناکام ، 4 افرادجاں بحق، درجنوں زخمی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہوائی فائرنگ پر کنٹرول کے لیئے پولیس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے جاری مہم مکمل ناکام اور ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور 21 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہوائی فائرنگ پر کنٹرول کے لیئے پولیس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے جاری مہم مکمل ناکام اور ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور 21 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عید کی خوشیاں غم میں تبدیل کرنیوالوں کی وجہ سے ضلع بنوں،پشاور ،شمالی وزیرستان ،اورکزئی اور نوشہرہ میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے ۔

بنوں میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ، 21 افراد شدید زحمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 21 زخمیوں کو لایا گیا۔ اسی طرح ضلع اورکزئی لوئر علاقہ لیڑہ میں ہوائی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق نجیب کو سر پر گولی لگی ہے علاج کیلئے کلایا ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبرد نہ ہو سکا ۔ پشاور کے علاقہ متنی میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے نوجوان سعید نواز جاں بحق ہوا گیا ۔شمالی وزیرستان کے گاؤں عیدک مالی خیل میں ہوائی گولی لگنے سے چھوٹا بچہ لگ کر زخمی ہو گیا ۔

نوشہرہ میں افطاری میں کرتے ہوئے نوجوان کو گولی لگ گئی، جسے فوری طور پرقاضی ہسپتال منتقل کردیا اس سلسلے میں علماء کرام نے مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے ہوائی فائرنگ روکنے کے لئے اعلانات کئے گئے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *