حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کر تے ہوئے آئیندہ 15 دن کے لیئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ملک میں آئیندہ 15 دن کے لیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ، جس کے مطابق آئیندہ 15 دن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 63 پیسے برقرار رہیں گی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 64 پیسے برقرار رہیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 8 روپے 72 پیسے تک بڑھا دی گئ ہیں اورپیٹرول پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 72 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس طرح سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 7 روپے 1 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے 1 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا ہے اورصدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈنینس میں ترمیم کی گئ ہے اورترمیم کے زریعے پیٹرولیم لیوی کے نرخوں کو بڑھایا گیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔