دنیا بھر میں 2ارب سے زائد افراد کی طرف سے یوز کی جانے والی مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی 3 معروف آئی فون ماڈلز پر 5مئی 2025سے کام کرنا بند کر دے گی۔
متاثرہ ڈیوائسزمیں 5 ایس، آئی فون 6 یا آئی فون 6 پلس شامل ہیں ۔اگرچہ یہ فونز اب واٹس ایپ صارفین کا ایک چھوٹا حصہ بناتے ہیں، لیکن اس فیصلے سے پرانی ڈیوائسز کے بہت سے مداح مایوس ہو جائیں گے۔
واٹس ایپ کے ایک ترجمان نے بتا یا کہ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ کون سے ڈیوائسز اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور ان کے صارفین کی تعداد کم ہے ،ہو سکتا ہے کہ ان آلات میں تازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ہوں، یا ان میں واٹس ایپ چلانے کے لیے درکار فعالیت کی کمی ہو۔
واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اگر آپ کا فون ابھی بھی سپورٹ شدہ ماڈلز میں شامل ہے تو یقینی بنائیں کہ اس میں آئی او ایس15.1 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہو۔ اس کیلئے سیٹنگز میں جا کر’ ’جنرل‘‘ اور پھر’ ’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘ کے آپشن سے اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔