پاکستان میں حال ہی میں لانچ کی جانے والی ماحول دوست الیکٹرک سکوٹر’ ہونڈا آئیکون ای‘ اب عام شہری بھی صرف 13,997 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ ممکن ہوا ہے ایک نجی بینک اور اٹلس ہونڈا کے اشتراک سے متعارف کروائی گئی شریعت کے مطابق فنانسنگ اسکیم کے ذریعے، جو سود سے پاک اور آسان شرائط پر مبنی ہے۔
’اپنی بائیک پروگرام‘ کا حصہ
یہ اسکیم مذکورہ بینک کے مشہور پروگرام “اپنی بائیک” کا حصہ ہے، جس کے تحت صارفین کو 0 فیصد منافع پر صرف اصل قیمت (انوائس ویلیو) پر قسطوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ بینک حکام کے مطابق، یہ اسکیم اسلامی مالیاتی اصول “مساومہ‘ پر مبنی ہے، جس کی بنیاد شفافیت اور غیر سودی لین دین ہے۔
1,800 روپے بمع ’ایف ای ڈی‘ ناقابلِ واپسی پراسیسنگ فیس
فنانسنگ کی مدت 24 ماہ تک رکھی گئی ہے
درخواست دہندگان کو قریبی میزان بینک برانچ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
ہونڈا آئیکون ای کی نمایاں خصوصیات
اس جدید الیکٹرک سکوٹر کی اہم تکنیکی خصوصیات درج ذیل ہیں:
ٹاپ سپیڈ: 55 کلومیٹر فی گھنٹہ
بیٹری: 48V, 30.6Ah لیتھیم آئن
چارجنگ پر رینج: 65 کلومیٹر
ڈرائیونگ موڈز: سٹینڈرڈ اور اکنامک
رائیڈنگ کیپسٹی: 150 کلوگرام
زیادہ سے زیادہ ٹارک: 85Nm
ڈیجیٹل میٹر اور ماڈرن ڈیزائن
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خدشات الیکٹرک گاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہونڈا اور میزان بینک کی یہ شراکت داری نہ صرف شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دے گی بلکہ معاشی دباؤ کے بغیر ماحول دوست سفر کو ممکن بھی بنائے گی۔