بائیک اسکیم،ایک لاکھ روپے کا انعام کیسے حاصل کیا جاسکتا؟ اہلیت کا مکمل طریقہ جاری کردیا گیا 

بائیک اسکیم،ایک لاکھ روپے کا انعام کیسے حاصل کیا جاسکتا؟ اہلیت کا مکمل طریقہ جاری کردیا گیا 

پنجاب حکومت کی بائیک اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے  کا انعام حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں کو صاف ستھری اور ماحول دوست سفری سہولیات کی طرف راغب کرنا ہے، جس کے تحت پیٹرول سے چلنے والی بائیکس کے بجائے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت شہریوں کو نئی الیکٹرک موٹر سائیکل خریدنے کے بعد رجسٹریشن کروانے پر ایک لاکھ روپے تک کی مالی امداد دی جائے گی۔

کون افراد اس پروگرام کے لیے اہل ہیں؟

پروگرام کی انچارج رضوانہ انجم کے مطابق وہ شہری جو دسمبر 2024 کے بعد نئی الیکٹرک بائیک خرید چکے ہوں، اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے مجاز ہوں گے۔

درخواست کے لیے ضروری معلومات

بائیک خریدنے کی تاریخ

کمپنی اور ماڈل کی تفصیل

رجسٹریشن نمبر چیسز نمبر

رجسٹریشن بک کی تصویر

بائیک کی واضح تصویر

درخواست کی تصدیق ایک نمائندہ خود موقع پر آ کر کرے گا، جس کے بعد ابتدائی قسط کے طور پر 50,000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری قسط کب ملے گی؟

باقی 50,000 روپے کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ شہری اپنی بائیک کو گرین کریڈٹ موبائل ایپ سے منسلک کریں، اگر وہ چھ ماہ کے اندر 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر لیں تو دوسری قسط بھی ادا کر دی جائے گی۔

منصوبے کا دائرہ کار

مالی سال 2025 کے دوران 2,000 پیٹرول بائیکس اور 250 دیگر گاڑیاں الیکٹرک ورژنز میں تبدیل کی جائیں گی، جس سے سالانہ تقریباً 8,000 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔

حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک صوبے کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک ہو تاکہ ٹرانسپورٹ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی میں 20 فیصد کمی لائی جا سکے۔

کن بائیکس پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا؟

پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق یہ اسکیم صرف نئی الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے لیے مخصوص ہے۔ پرانی یا ریٹروفٹڈ بائیکس اس پروگرام میں شامل نہیں ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *