گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کے لئے اہم خبر؛ بڑا فیصلہ ہوگیا

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کے لئے اہم خبر؛ بڑا فیصلہ ہوگیا

پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی حالت اور رجسٹریشن کے ریکارڈ کی جانچ کے لیے خصوصی انسپکشن کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یہ معائنہ 24 نومبر سے یکم دسمبر تک تمام اضلاع میں کیا جائے گا۔

انسپکشن کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کئی اہم پہلوؤں کی پڑتال کی جائے گی، جن میں پٹرول کے استعمال اور میٹر ریڈنگ کی تصدیق، مرمت اور ہسٹری شیٹس کا جائزہ، بڑے اور معمولی حادثات کے بعد ریکارڈ کی اپ ڈیٹ، اور ڈرائیورز کی تعیناتی کے ساتھ سزا و جزا کے ریکارڈ کی جانچ شامل ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آن روڈ اور آف روڈ گاڑیوں دونوں کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں ویونٹس اور موٹر ٹرانسپورٹ کے انچارجز اس عمل میں حصہ لیں گے تاکہ تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مکمل جانچ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 24 گھنٹے میں 26 ملین روپے کے ٹریفک جرمانے پنجاب پولیس کا منفرد ریکارڈ

انسپکشن کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور چیکنگ کے شیڈول کو ہر ضلع میں نافذ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی گاڑی یا موٹرسائیکل کی جانچ چھوٹ نہ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی درست حالت اور محفوظ طریقے سے آپریشن کو یقینی بنانا ہے اور کسی بھی غیر قانونی یا غیر محفوظ عمل کو روکنا ہے۔

یہ خصوصی انسپکشن صوبے میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور عوامی تحفظ کے حوالے سے پولیس کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس میں شفافیت اور مکمل نگرانی کو ترجیح دی جائے گی۔

Related Articles