بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا مالی بحران کا شکار

بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے  ایئر انڈیا مالی بحران کا شکار

ائیر انڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث ہونے والے 4,000 کروڑ روپے کے نقصان کا مطالبہ بھارتی حکومت سے کر دیا ہے۔

بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے اور فضائی ناکامی نے انہیں زمین بوس کر دیا۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی غرور اور ڈھکوسلے کے برعکس ائیر انڈیا کے چھکے چھڑا دیے۔

آپریشن سندور میں بھارت کو تاریخی ہزیمت، بھاری مالی نقصان اور فضائی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے بھارتی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ پاکستان کی شاندار حکمت عملی نے بھارت کو نہ صرف عسکری میدان بلکہ معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

فضائی راستوں کی بندش کے باعث 4,000 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہونے کے باوجود افغانستان کے ساتھ فضائی راستوں سے تجارت برقرار رکھنا بھارتی پالیسی کے لیے مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی عسکری قیادت کی ’’ٹریلر والی گیدڑ بھبکیاں‘‘ اس ناکامی کا اعتراف ہیں، جبکہ کروڑوں روپے میں سبسڈی کا مطالبہ بھارت کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان کی پابندیوں کے باعث ائیر انڈیا کے ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن کو سالانہ ساڑھے 45 کروڑ ڈالر تک کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکا، کینیڈا اور یورپ کے لیے ائیر انڈیا کی پروازیں طویل روٹس اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس سے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بحری تاریخ کا اہم سنگِ میل، ماحول دوست ’میرین فیول ‘ کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور ترسیل شروع

نقصان کم کرنے کے لیے ائیر انڈیا نے چین سے سنکیانگ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں لابنگ بھی شروع کر دی ہے۔ تاہم چینی دفترِ خارجہ نے بھارت کی درخواست سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا “ریپبلک نیوز” کے مطابق، آپریشن سندور میں پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل اور مشکل راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا۔ بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت ہر محاذ پر پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

Related Articles