سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘کی نئی پالیسی نے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘کی نئی پالیسی نے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کی نئی اپڈیٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر، جعلی انسانی حقوق کے علمبرداروں اور بیرونِ ملک سے چلنے والے مختلف سیاسی بیانیوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ نئی اپڈیٹ نے واضح کر دیا ہے کہ جو گروہ پاکستان مخالف مواد پھیلا رہے تھے، وہ دراصل منظم اور غیر ملکی ایجنڈے کے تحت سرگرم نیٹ ورکس کا حصہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ کے نام پر چلنے والے متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے کے مطابق کام کرتے پائے گئے۔ یہ اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف مسلسل انتشار، نفرت اور تقسیم پھیلانے میں مصروف تھے۔ ان کے علاوہ بھارتی اکاؤنٹس بھی آشکار ہوگئے ہیں جو پاکستان میں انتشار اور خلفشار کو ہوا دینے کے لیے مسلسل سرگرم تھے۔

تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جارہے تھے۔ ان اکاؤنٹس کا اصل مقام چھپانے کے لیے VPN کا استعمال معمول کا حصہ تھا، تاکہ خباثت پر مبنی مہم کی حقیقت سامنے نہ آسکے۔ اسی طرح فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام، درجنوں فنتہ الہندوستان اور خوارج دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

مزید یہ کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کے نام پر شور مچانے والے کئی اکاؤنٹس اصل میں غیر ملکی نکلے، جن کے تانے بانے بھارت سے جا ملتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا اور جھوٹ پر مبنی بحران آرائی پیدا کرنا تھا۔

بیرونِ ملک چلنے والی پاکستان دشمن پروپیگنڈا فیکٹریاں اور جھوٹ پھیلانے والے نیٹ ورکس بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ مختلف سیاسی بیانیوں کے بیرونِ ملک سے منظم طور پر چلائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت کا زہر پھیلانے والے بھارتی نیٹ ورک کا پول مکمل طور پر کھل گیا ہے۔

Related Articles