پاکستان نے سری لنکا میں حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے فوری اقدام کیا ہے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور ضروری امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ C130 کولمبو پہنچا۔
امدادی ٹیم کے پہنچتے ہی سری لنکن حکام نے ان کا خیرمقدم کیا اس موقع پر سری لنکن ڈپٹی منسٹر برائے پورٹ اور پاکستان کے ہائی کمشنر نے پاکستانی امدادی دستے کا استقبال کیا اور ان کے کام کی تعریف کی پاکستان کی طرف سے بھیجا جانے والا یہ امدادی سامان سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فراہم کرے گا۔
حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مزید امدادی سامان تقریباً 200 ٹن، جلد بحری راستے کے ذریعے سری لنکا پہنچایا جائے گا تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔امدادی سامان میں بنیادی ضرورت کی اشیاء، پانی، خوراک، طبی سامان اور بچاؤ کے آلات شامل ہیں سری لنکن ڈپٹی منسٹر برائے پورٹ نے پاکستانی امدادی ٹیم اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔
یقین دلایا کہ سری لنکن حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مؤثر طریقے سے انجام پائیں پاکستانی ٹیم نے بھی متاثرین کی مدد کے لیے اپنی مکمل تیاری ظاہر کی اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف دینے کا عندیہ دیا۔
یہ اقدام پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجود مضبوط تعلقات اور باہمی تعاون کا مظہر ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت ہر ممکن مدد فراہم کی جائےپاکستان کی یہ امدادی مہم نہ صرف متاثرین کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔