انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز پلیئر ز آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے ساؤتھ افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا، سائمن ہارمر کو نومبر کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
سائمن ہارمر کے ساتھ پاکستان کے محمد نواز اور بنگلادیش کے تیجل الاسلام کو نامزد کیا گیا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی دکھائی اور اہم لمحات میں اپنی ٹیموں کے لیے میچ جتوانے میں کردار ادا کیا۔
آئی سی سی نے بھارت کی شفالی ورما کو آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا قرار دیا، انہیں نومبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا۔