پاکستان نے بنگلا دیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

پاکستان نے بنگلا دیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو بھی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو 3 ماہ کیلئے 30 مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران بنگلا دیشی ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز، پہلی پرواز کل مانچسٹر کیلئے اڑان بھرے گی

بیمان بنگلہ دیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا ، بیمان ایئر کو کراچی ایرپورٹ پرسلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

 ڈھاکہ سے روانگی سےقبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ایرپورٹ انتظامیہ کوفراہم کرناہوگی ،  فضائی رابطے کی براہ راست بحالی سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت  دی تھی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ یہ ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سستا فضائی سفر اب ممکن ، گوگل نے نیا فیچرمتعارف کرادیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ سنگِ میل پاکستان کی بین الاقوامی ہوابازی برادری میں ساکھ کی بحالی کی پالیسی کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles