جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان سِوک کی اپڈیٹڈ رینج کے لیے محدود مدت کی تعارفی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں صرف تعارفی نوعیت کی ہیں اور مخصوص مدت کے لیے دستیاب ہوں گی۔
کمپنی کے مطابق نئی بکنگز کھولنے کے چند دن بعد کمپنی نے صارفین کے لیے سِوک کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتیں جاری کیں۔ سِوک کی ابتدائی تعارفی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے ہے۔ ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ سِوک آر ایس کی قیمت 1 کروڑ 1 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بکنگ کے لیے مخصوص رقم بھی مقرر کی گئی ہے۔ سِوک کے لیے بکنگ رقم 13 لاکھ روپے، سِوک اورئیل کے لیے 14 لاکھ روپے اور سِوک آر ایس کے لیے 16 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
ہونڈا کا کہنا ہے کہ نئی سِوک رینج میں معمولی فیس لفٹ کے ساتھ تمام ویریئنٹس میں جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد صارفین کو بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ تاہم کمپنی نے فیچرز کی مکمل تفصیل ابھی جاری نہیں کی۔
مزید پڑھیں: سال 2026 کے لیے ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم موٹر سائیکل کی قیمت سامنے آ گئی

