ٹیسلا اعزاز سے محروم، الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں چین بازی لے گیا

ٹیسلا اعزاز سے محروم، الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں چین بازی لے گیا

آسٹن : الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اس سال بھی اعزاز سے محروم رہی، چینی کمپنی نے ریکارڈ فروخت کرکے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سال2025 میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دنیا کی سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے کا اعزاز اس سال چینی کمپنی بی وائی ڈی کے پاس چلا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کی فروخت میں کمی کی بڑی وجوہات میں بڑھتا ہوا عالمی مقابلہ امریکا میں ٹیکس کریڈٹ کی سہولت کا خاتمہ اور برانڈ کے حوالے سے منفی ردِعمل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال 28 فیصد اضافہ ہوا، تاہم بی وائی ڈی نے پہلی بار سالانہ بنیادوں پر ٹیسلا کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:ہونڈا سوک اب آسان اقساط پر بھی دستیاب ،ماہانہ قسط کتنی ؟

ٹیسلا گاڑیوں کی فروخت 2025 میں تقریباً 8.6 فیصد کم ہوئی، خاص طور پر یورپ میں سخت مقابلے کے باعث کمپنی کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *