پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کی قرعہ اندازی کے سلسلے میں کاشت کاروں کیلئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کا اہتمام بہت جلد ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے نئے سال 2026کی آمد پر کاشت کاروں کیلیے خاص تحفہ متعارف کرا یا جا رہا ہے۔
پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے مطابق 10ہزار گرین ٹریکٹرز جو 50سے 65 ہارس پاور کے ہوں گے، فراہم کیے جائیں گے۔ کاشت کاروں سے 6جنوری 2026 بروز منگل سے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026ہے، مزید معلومات کیلیے کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800 17000پر رابطہ کریں۔
مزید جانیئے: جائیداد کی خرید و فروخت میں جعلسازی کا خاتمہ: پنجاب میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز

