ملک بھر میں سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات کی درجہ حرارت سے متعلق اہم پیشگوئی

ملک بھر میں سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات کی درجہ حرارت سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمالی اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی محسوس کی جائے گی۔ بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برفباری کہاں کہاں ہو گی، سیاحوں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی

پیشگوئی کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ملتان، بہاولپور، جھنگ، شورکوٹ، کوٹ ادو، بہاولنگر، خان پور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے شہروں سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد اور موہنجوداڑو جبکہ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں مزید سردی یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی اور دھند کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں گرم لباس کا استعمال یقینی بنائیں۔

Related Articles