چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دورصدارت میں چین کے صدر شی جن پنگ تائیوان پر فوجی کارروائی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ تائیوان کے مسئلے پر چین کے اپنے خیالات ہیں، چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ شی جن پنگ ان کے دورِ صدارت میں تائیوان پر فوجی کارروائی کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین تائیوان میں کیا اقدام کرتا ہے یہ چینی صدر پر منحصر ہے، تائیوان پر چین کی جانب سے کسی کارروائی سے خوش نہیں ہوں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی روسی تیل کے خریدار ممالک پر 500 فیصد ٹیرف بل کی حمایت، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

امریکا روس جوہری معاہدے سے متعلق بیان پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونےدیں، بولے مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکا، روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *