پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹی20 ختم ،میچ کا پانسہ کس کھلاڑی نے پلٹا؟

پاکستان آسٹریلیا پہلا  ٹی20  ختم ،میچ کا پانسہ کس کھلاڑی نے پلٹا؟

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے آغاز میں پاکستان کا بیٹنگ سلسلہ آسان نہیں رہا، کیونکہ میچ کی پہلی گیند پر اوپنر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم ایک وکٹ کے گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے شاندار شاٹس کے ساتھ اسکور کو مستحکم کیا۔

صائم ایوب 74 کے مجموعی اسکور پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24، فخر زمان 10، عثمان خان 18، شاداب خان ایک اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں :پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بارلیٹ اور ماہلی بیئرڈمین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے 169 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم زیادہ جارحانہ کھیل پیش نہ کر سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 36 اور بارلیٹ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے دوران سابق قومی کپتان بابر اعظم کی فیلڈنگ نے شائقین اور ماہرین کرکٹ کو حیران کر دیا بیٹنگ میں زیادہ قابل ذکر کارکردگی نہ ہونے کے باوجود، بابر اعظم نے فیلڈنگ میں تین شاندار کیچز لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انہوں نے کیمرون گرین کا کیچ باؤنڈر پر ہوا میں اڑتے ہوئے تھاما جس کے بولر محمد نواز تھے جبکہ دوسرا لو ڈائیونگ کیچ جیک ایڈورڈز سے لیا۔ بابر اعظم نے اسی میچ میں ٹریوس ہیڈ کا کیچ بھی پکڑا جس سے پاکستان کو فیصلہ کن موقع ملا۔

editor

Related Articles