فٹبال ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا ! متعدد اسٹار کھلاڑیوں کی شرکت خطرے میں

فٹبال ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا ! متعدد اسٹار کھلاڑیوں کی شرکت خطرے میں

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل ہی  فٹبال کی دنیا  شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکی ہے جہاں انگلینڈ، ارجنٹائن، برازیل، جرمنی اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کے اہم کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ 

ان کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے میگا ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ، اہم دفاعی اور اسٹار کھلاڑیوں کی غیر یقینی صورتحال نے ٹیموں کی تیاریوں کو جہاں متاثر کیا ہے وہیں  مداحوں کی تشویش میں بھی اضافہ ہواہے۔

فٹبال کے مداح اپنے کن پسندیدہ کھلاڑیوں کو ورلڈ ایونٹ میں دیکھنے سے محروم ہوسکتے ہیں یا نہیں آئیے جانتے ہیں ۔

مصری حکام کے مطابق سب سے بڑا دھچکا جو فٹبال کے مداحوں کو افسردہ کر دے گا وہ لیورپول ایف سی کے محمد صلاح کا ہے ، جو لیورپول کی جانب سے کرسٹل پیلس کے خلاف میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

مصری حکام کے مطابق وہ چار ہفتوں تک کھیل سے باہر رہیں گے، تاہم امکان ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے جہاں مصر کو بیلجیم، نیوزی لینڈ اور ایران کا سامنا ہوگا۔

دوسری جانب Lamine Yamal بھی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جس نے سپین کی قومی فٹبال ٹیم کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔

یہی نہیں جرمنی کے لیے بھی حالات زیادہ مختلف نہیں، جہاں Marc-André ter Stegen اور Serge Gnabry بھی زخمی ہیں اور جن کی وجہ سے ٹیم ورلڈکپ میں مشکل سے دوچار نظر آتی ہے ۔

برازیل کی بات کریں تو برازیل کو بھی دھچکا پہنچا ہے جہاں روڈریگو گھٹنے کی بدترین انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ایڈر میلیٹاؤ بھی دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ نوجوان ٹیلنٹ ایسٹیواؤ بھی زخمی ہیں جس سے ٹیم کی حکمت عملی متاثر ہوسکتی ہے ۔

ورلڈکپ سے قبل فرانس کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں فرانس کے ہیوگو ایکیٹیکے اچیلس ٹینڈن انجری کے باعث مکمل طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ جاپان کے واتارو اینڈو اور تاکومی منامینو کی شرکت بھی غیر یقینی ہے جس نے ٹیم مینجمنٹ کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

اسی طرح کرسٹین رومیرو جو ارجنٹینا قومی فٹبال ٹیم اور ٹوٹہنم ہاٹس پور ایف سی کے اہم کھلاڑی ہیں ان کی شرکت بھی مشکوک نظر آتی ہے کیونکہ وہ پریمئر لیگ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں ، اگرچہ طبی ماہرین کو امید ہے کہ وہ وقت پر صحت یاب ہو جائیں گے، تاہم ان کی حالیہ میچ پریکٹس کی کمی بدستور ایک بڑا سوال بنی ہوئی ہے ، اپنے جارحانہ کھیل اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ارجنٹائن کے دفاعی نظام میں وہ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی ممکنہ عدم دستیابی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، سعودی النصر نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

دوسری جانب Alphonso Davies اور Bayern Munich کینیڈین ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، بار بار پٹھوں کی انجریز سے پریشان ہیں، ان کی تیز رفتار اور تاہم موجودہ فٹنس مسائل نے ان کی شرکت پر بھی خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ اگر وہ مکمل فٹ نہ ہو سکے تو کینیڈا کی ٹیم کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فٹ بال کا یہ  میگا ایونٹ 11 جون سے  کینیڈا ، میکسکیو اور امریکا میں شروع ہوگا۔

editor

Related Articles