علی ظفر کا انکشاف، شاہ رخ خان نے گانے کی پیشکش کی تھی

علی ظفر کا انکشاف، شاہ رخ خان نے گانے کی پیشکش کی تھی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفرنے بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان  سے متعلق ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا علی ظفر شوبز کو خیرباد کہنے والے ہیں ؟مداحوں میں تشویش

ایک حالیہ انٹرویو میں علی ظفر نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری کے تجربات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ایک موقع پر انہیں اپنی فلم کے لیے گانا گانے کی پیشکش کی تھی۔

علی ظفر کے مطابق کنگ خان نے ان کا مشہور گانا سن رے سجنیا سننے کے بعد ان سے رابطہ کیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ ان کی فلم کا گانا درد ڈسکو گائیں۔

یہ بھی پڑھیں :احمد علی بٹ کا متنازع بیان،ٹک ٹاکر کو کنجر کہہ ڈالا

انہوں نے شاہ رخ خان کو ایک دلکش اور کھلے دل کا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔ تاہم علی ظفر نے بتایا کہ اس وقت وہ بھارت میں موجود نہیں تھے اور مصروفیات کے باعث یہ پروجیکٹ مکمل نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ گانا درد ڈسکو شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم اوم شانتی اوم کا حصہ تھا، جو 2007 میں ریلیز ہوئی اور بے حد کامیاب ثابت ہوئی۔ اس گانے کو بعد میں گلوکار سکھوندر سنگھ نے اپنی آواز دی جبکہ موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی تھی۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور مداح اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر یہ تعاون ہو جاتا تو گانا کیسا ہوتا۔

editor

Related Articles