ریما خان کا میرا اور ریشم کے تنازعات پر بڑا بیان، شوبز انٹرویوز پر سوال اٹھا دیے

ریما خان کا میرا اور ریشم کے تنازعات پر بڑا بیان، شوبز انٹرویوز پر سوال اٹھا دیے

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق سپر اسٹار ریما خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں اس بار وجہ ان کے حالیہ انٹرویو میرا اور ریشم  کے بارے میں میں دیے گئے وہ بیانات ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔  

یہ بھی پرھیں :ریما خان کا بڑا انکشاف، فلمی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

ریما خان، جو اپنی خوبصورتی، اداکاری اور ڈائریکشن کے باعث ایک زمانے میں فلم انڈسٹری کی بڑی پہچان رہی ہیں، فلم بلندی سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔ ان کی مشہور فلموں میں کوئی تجھ سا کہاں، زمین آسمان، جو ڈر گیا وہ مر گیا،چور مچائےشور،ہاتھی میرے ساتھی اور نکاح شامل ہیں۔ وہ اسکرین پرشان شاہد  ، سعود اور بابر علی جیسے اداکاروں کے ساتھ اپنی جوڑیوں کے لیے بھی بہت مقبول رہیں۔

فی الحال ریما خان اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں تاہم ان دنوں وہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف ٹی وی انٹرویوز دے رہی ہیں۔

یہ بھی پرھیں : ارشاد بھٹی کا میرا انٹرویو، صحافی کا مؤقف سامنے آگیا

حال ہی میں وہ ہر لمحہ پرجوش میں نظر آئیں جس کی میزبانی وسیم بادامی کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں انہوں نے میرا اور ریشم سے جڑی جاری تنازعات پر کھل کر بات کی۔

ریما نے کہا کہ آج کل انٹرویوز میں فنکاروں کے ساتھ وہ احترام نہیں رکھا جاتا جو ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبان اکثر اداکاروں کو ایسے سوالات میں الجھا دیتے ہیں جو ان کے کام سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی پر مبنی ہوتے ہیں جو نہ صرف مہمان کے لیے غیر مناسب ہے بلکہ میزبان کی ساکھ پر بھی اثر ڈالتا ہے۔

میرا سے جڑے سوالات پر ریما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو اس انداز میں ٹریٹ نہیں کرنا چاہیے جیسے وہ کسی کرنٹ افیئرز شو میں بیٹھے ہوں۔ ان کے مطابق فنکار چاہے مرد ہوں یا خواتین، سب احترام کے حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سید نور نے ریشم کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما نے انہیں مثبت اور باوقار شخصیت قرار دیا اور دعا دی کہ اللہ انہیں خوشیاں عطا کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریشم کو مشورہ دیا کہ وہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے خود حالات کو سمجھیں اور فیصلے کریں۔

یہ انٹرویو ایک بار پھر اس بحث کو سامنے لے آیا ہے کہ پاکستانی شوبز میں فنکاروں کے ساتھ گفتگو کا انداز کتنا بدل چکا ہے اور کیا واقعی احترام کا معیار کم ہو رہا ہے۔

 

 

editor

Related Articles