فیلڈ مارشل کو جو عزت ملی ماضی میں مثال نہیں ملتی،پاکستان کیلئے باعث فخر ہے،گورنر پنجاب

فیلڈ مارشل کو جو عزت ملی ماضی میں مثال نہیں ملتی،پاکستان کیلئے باعث فخر ہے،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا حالیہ دورۂ چین پاکستان کو معاشی اور سفارتی طور پر مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو ملک کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھول سکتا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس دورے کو پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ اب معیشت کی بہتری اور مہنگائی کے خاتمے پر مرکوز ہونی چاہیے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ عالمی سطح پر بعض واقعات جیسے پہلگام فالس فلیگ وقت کے ساتھ بے نقاب ہو چکے ہیں اور سچ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، گورنر پنجاب

سردار سلیم حیدر خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں جو عزت ملی ہے وہ ماضی میں کسی کو حاصل نہیں ہوئی جو پاکستان کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہیں جو پاکستان کے مثبت عالمی تشخص کی عکاسی کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیراعظم بن جائیں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے مخلوط حکومت کی کارکردگی کو بھی سرا ہا انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور جب تک صدر آصف زرداری قیادت کر رہے ہیں کسی قسم کے اختلافات کا کوئی خطرہ نہیں۔ سیاسی استحکام ہی معاشی بہتری کی بنیاد ہے اور حکومت اس سمت میں مؤثر انداز میں پیش رفت کر رہی ہے۔

editor

Related Articles