یورپ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،قواعد میں بڑی تبدیلی، اب مستقل رہائش اور بھی آسان

یورپ جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،قواعد میں بڑی تبدیلی، اب مستقل رہائش اور بھی آسان

پاکستان سے یورپ جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے اہم یورپی ملک نیوزی لینڈ نے دنیا بھر کے ہنر مند اور پیشہ ور افراد کے لیے ’اسکلڈ مائیگرنٹ ریزیڈنٹ ویزا‘ متعارف کرا دیا ہے جسے مستقل رہائش، ملازمت اور بہتر مستقبل کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس نئی ویزا اسکیم کے تحت اہل غیرملکی افراد نہ صرف نیوزی لینڈ میں طویل المدتی قیام کر سکیں گے بلکہ اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ لے جانے کے اہل ہوں گے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی اس معروف ویزا اسکیم کے ذریعے بیرون ملک سے ہنر مند افراد کو مستقل رہائش روزگار اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق ویزا حاصل کرنے والے درخواست گزار غیر معینہ مدت تک نیوزی لینڈ میں رہائش اختیار کر سکیں گے جبکہ اپنے شریکِ حیات اور 24 سال تک کے زیر کفالت بچوں کو بھی درخواست میں شامل کر سکتے ہیں۔

اس ویزا کی ابتدائی فیس 6450 نیوزی لینڈ ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ دو سال تک اس ویزا پر قیام کے بعد درخواست گزار مستقل رہائشی ویزا کے لیے بھی اہل ہو سکتا ہے، جس سے ملک میں آزادانہ آمد و رفت اور طویل المدتی استحکام ممکن ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بحران سنگین، ٹرمپ کی نئی ہدایات جاری، عالمی منڈیوں میں ہلچل

اہلیت کے لیے بنیادی شرائط کے مطابق درخواست گزار کی عمر 55 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے جسمانی طور پر صحت مند ہونا اچھا کردار رکھنا اور انگریزی زبان پر عبور لازمی ہے۔ اس کے علاوہ کسی تسلیم شدہ آجر کے ساتھ کل وقتی ہنرمند ملازمت یا ملازمت کی پیشکش ضروری قرار دی گئی ہے۔

درخواست گزار کو کم از کم 6 اسکلڈ پوائنٹس حاصل کرنا ہوں گے جو تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ رجسٹریشن، آمدنی اور نیوزی لینڈ میں کام کے تجربے کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں پیشہ ورانہ تجربے پر اضافی پوائنٹس بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles