پاک سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق”شیک ہینڈز ٹو” تربیلا میں اختتام پذیر

پاک سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق”شیک ہینڈز ٹو” تربیلا میں اختتام پذیر

پاک سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق “شیک ہینڈز ٹو” تربیلا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

یہ مشق دو ہفتوں پر محیط تھی جو 27 اپریل سے شروع ہوئی تھی اور اس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور سری لنکا کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس مشترکہ فوجی مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں مہارت کو مزید بہتر بنانا تھا، تاکہ دونوں ممالک کی افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہتر تعاون کر سکیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں افواج نے مشترکہ تربیت کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعلیٰ مظاہرہ کیا اور یہ مشق ایک کامیاب تجربہ ثابت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جی اوسی اسپیشل سروسز گروپ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سری لنکا کے میجر جنرل اجیت ابے وردھنا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان پر نیا جوش، ’میری مٹی میری جان‘ آئی ایس پی آر کا قوم کو ایک دھاگے میں پرونے والا نغمہ جاری

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشق “شیک ہینڈز ٹو” سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کی افواج نے انسداد دہشتگردی ڈرلز اور طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی۔ اس مشق نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو نئی بلندیاں فراہم کی ہیں۔

Related Articles