سینیٹ میں معر کہ حق کی کامیابی پر قرارداد منظور، سیاسی وعسکری قیادت اور شہداء کو خراجِ تحسین

سینیٹ میں معر کہ حق کی کامیابی پر قرارداد منظور، سیاسی وعسکری قیادت اور شہداء کو خراجِ تحسین

سینیٹ نے معرکۂ حق میں کامیابی پر عسکری و سیاسی قیادت، افواجِ پاکستان اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز پر تحریکِ انصاف کے سینیٹرز نے پوائنٹ آف آرڈر پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بات کرنے کی اجازت طلب کی، تاہم اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین کی یقین دہانی کے بعد ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی، اس دوران جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے خیبرپختونخوا میں قتل کیے گئے جے یو آئی کے صوبائی سرپرست مولانا محمد ادریس کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔

انہوں نے مولانا محمد ادریس کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی، جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، قرارداد میں کہا گیا کہ معروف عالمِ دین، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد ادریس کا قتل افسوسناک اور سفاکانہ واقعہ ہے، جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق میں انٹیلیجنس اور ڈرون صلاحیت نے اہم کردار ادا کیا ، وزیر داخلہ

بعد ازاں تحریکِ انصاف کے ارکان نے دوبارہ اظہارِ خیال کی کوشش کی، جس پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اجلاس سے قبل طے پایا تھا کہ قراردادوں کی منظوری کے بعد اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع دیا جائے گا، اس لیے پہلے معرکۂ حق سے متعلق قرارداد پیش ہونے دی جائے،اس کے بعد وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے معرکۂ حق میں کامیابی پر ایک قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

قرارداد میں پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور وقار کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان، سیکیورٹی اداروں اور پوری قوم کی قربانیوں، جرات اور عزم کو سراہا گیا۔

ایوان نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری حکمتِ عملی اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی آپریشن سندور کو مؤثر انداز میں ناکام بنا کر یہ واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، پاک فضائیہ کسی بھی صورتحال میں ملک کا دفاع یقینی بنائے گی، ایئر چیف

قرارداد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی قیادت، قومی یکجہتی کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

قرارداد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت، دفاعی حکمتِ عملی اور ملکی سلامتی کے لیے خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی قیادت نے افواجِ پاکستان کے حوصلے اور دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا۔

editor

Related Articles