ڈھاکہ ٹیسٹ: آئی سی سی نے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

ڈھاکہ ٹیسٹ: آئی سی سی نے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے بھاری جرمانے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) 2025-27 کے پوائنٹس میں کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کی تصدیق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی کردی ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا اور آٹھ WTC پوائنٹس کاٹ لیے کیونکہ ٹیم مقررہ ہدف سے آٹھ اوورز کم رہی۔

پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں مزید تنزلی کے بعد صرف چار پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

یہ سزا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو نے سنائی۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ہر کم اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ اور ایک WTC پوائنٹ کٹوتی کی جاتی ہے۔

پاکستانی کپتان شان مسعود نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کر لی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ ، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون مردوں کی قومی ٹیم کی کوچ مقرر

Related Articles