بھارتی سیاستدانوں کا فکری دیوالیہ پن : منوج تیوری کا حیران کن بیان: دو روپے کو ایک روپیہ تصور کرنے سے ڈالر 45 روپے کا ہوجائے گا؟ بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

بھارتی سیاستدانوں کا فکری دیوالیہ پن :  منوج تیوری کا حیران کن بیان: دو روپے کو ایک روپیہ تصور کرنے سے ڈالر 45 روپے کا ہوجائے گا؟ بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنما منوج تیوری نے حالیہ بیان میں کہا کہ اگر ہم بھارتی دو روپے کو ایک روپیہ تصور کرکے استعمال کریں تو ڈالر خود بخود 45 بھارتی روپوں تک گر جائے گا۔

بی جے پی رہنما کا یہ بیان بھارت کے سیاستدانوں کے فکری دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔

سوشل میڈیا اور معاشی ماہرین نے اس بیان کو عجیب و غریب اور اقتصادی حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔ صارفین نے سیاستدان کی اس سوچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی معجزاتی فارمولہ نہیں ہے جس سے کرنسی کی قدر اتنی آسانی سے کنٹرول کی جا سکے۔

اقتصادی ماہرین نے بھی واضح کیا کہ کرنسی کے بدلنے کے لیے معیشت کی بنیادیں، تجارتی توازن، سرمایہ کاری اور عالمی مارکیٹ کے عوامل اہم ہیں، نہ کہ کسی سیاسی بیان یا روپیہ کی قیمت کا سرسری حساب۔

بی جے پی رہنما کے بیان نے بھارت میں سیاستدانوں کی معاشی فہم اور حکومتی سوچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور یہ موضوع میڈیا اور عوامی مباحثے کا حصہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا ،بھارت دنیا میں خود تنہا ہو رہا ہے،سابق سربراہ را کا اعتراف

Related Articles