ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اگر 17 مئی کو چاند نظر آ گیا تو عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند 17 مئی کی رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ شام کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔
ماہرین کے مطابق موسم صاف ہونے کی صورت میں 17 مئی کو چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔