سابق چیئرمین نیل اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور مظفرآباد سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری خواجہ محمد شفیق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسہ منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہوئی۔
جلسے میں سابق چیئرمین نیل اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور مظفرآباد سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری خواجہ محمد شفیق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جلسے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی، حلقے سے راجا ثاقب مجید، راجا ابراہیم اور مسلم لیگ ن کی دیگر اہم قیادت نے جلسے سے خطاب کیا۔