میزائل حملے ، کویت نے ایرانی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

میزائل حملے ، کویت نے ایرانی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

کویت نے ایران کی جانب سے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سخت سفارتی اقدام اٹھاتے ہوئے دو ایرانی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو بھی طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

کویتی حکام کے مطابق ایران کے حالیہ حملوں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بعض حصے بھی متاثر ہوئے۔ حملوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ پروازوں کا نظام بھی عارضی طور پر متاثر ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب ، قطر ، یواے ای کی درخواست ، ٹرمپ کا ایران پر حملہ موخرکرنے کا اعلان

کویت نے ان حملوں کو اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ خلیجی ممالک اور عرب دنیا کے متعدد رہنماؤں نے بھی ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے اور کویت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیج میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایران، امریکا اور ان کے اتحادیوں کے درمیان تناؤ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے

editor

Related Articles