وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی سے متعلق اپیل بھی باقاعدہ سماعت کے لیے فہرست میں شامل کر لی گئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کا دو رکنی بینچ جس کی سربراہی چیف جسٹس امین الدین خان کریں گے 16 جون کو اس اہم کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کیس میں دائر اپیلوں اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے قانونی و آئینی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
یہ اپیل وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بعد ازاں لارجر بینچ نے اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی بجٹ کے روز بیرون ملک موجودگی ، سعودی عرب میں سرگرمیاں کیا رہیں؟

