امریکہ کیساتھ آج معاہدہ طے پانے کے امکانات روشن ہیں، سینئر عہدیدار ایرانی وزارت خارجہ

امریکہ کیساتھ آج معاہدہ طے پانے کے امکانات روشن ہیں، سینئر عہدیدار ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آج ایک اہم معاہدہ طے پانے کا امکان موجود ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آخری لمحات میں اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ تخریبی کارروائی کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں پیش رفت ہوئی ہے اور ایک مفاہمتی معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام معاملات طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھتے رہے تو آئندہ چند گھنٹوں میں اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

اہلکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت بھی اس بات کی نشاندہی کر چکی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ قریب ہے اور اس پر جلد دستخط ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :نیتن یاہو میں سمجھ بوجھ نہیں اسکی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اگلے کچھ گھنٹوں میں ڈیل پر دستخط ہونگے،ڈونلڈ ٹرمپ

تاہم ایرانی حکام نے اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق اتوار کے روز لبنان میں ہونے والی اسرائیلی بمباری کو امریکا کی جانب سے تجویز کردہ مفاہمتی عمل کی روح کے منافی سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے ایرانی عوام اور حکومت میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے اور اس کے اثرات مذاکراتی ماحول پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایک اور سینئر ایرانی اہلکار نے کہا کہ تہران میں اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ اسرائیل آخری مرحلے میں ایسی کارروائیاں کر سکتا ہے جو مجوزہ معاہدے کو نقصان پہنچانے یا اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا سبب بنیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال انتہائی حساس ہے اور کسی بھی غیر متوقع پیش رفت سے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کیساتھ حتمی معاہدہ،پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں،ایران

اس سوال کے جواب میں کہ آیا آج معاہدہ طے پانے کا امکان ہے ایرانی وزارتِ خارجہ کے اہلکار نے محتاط انداز میں کہا کہ امکانات موجود ہیں اور اگر حالات سازگار رہے تو معاہدہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، “اللہ نے چاہا تو ڈیل ہوگی۔”

editor

Related Articles