ایکشن کمیٹی دکانیں کھول کر روزگار کمانے والے غریب تاجروں اور چھوٹے کاروباری افراد کو سوشل میڈیا پر ہدف بنانے اور ہراساں کر نے لگی.
متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی دکانوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ اور کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ تاجروں نے کہا کہ وہ معاشی مشکلات کے باعث اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کے لیے کاروبار جاری رکھنے پر مجبور ہیں اور انہیں سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے دباؤ میں لانا مناسب نہیں۔
متعدد دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اختلاف رائے یا تنظیمی فیصلوں کے باوجود کسی بھی شہری یا تاجر کو عوامی طور پر بدنام کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور باہمی احترام کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔