بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان

بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان

بلوچستان کے محکمہ اسکول تعلیم نے صوبے کے سرد علاقوں میں قائم تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کے تمام تعلیمی ادارے 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک بند رہیں گے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو سرکاری شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کے اختتام پر پیر 3 اگست 2026 سے تمام تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی، اسی روز بلوچستان کے گرم اور سرد دونوں علاقوں میں باقاعدہ تدریسی عمل بھی ایک ساتھ بحال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :موسم گرما کی چھٹیاں: فیسوں سے متعلق نجی اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ صوبے کے سالانہ تعلیمی کیلنڈر کا حصہ ہے، کیونکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمی حالات کے نمایاں فرق کے باعث تعلیمی نظام کو گرم اور سرد علاقوں کے اعتبار سے الگ شیڈول کے تحت چلایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرد علاقوں میں موسمِ سرما کے دوران طویل تعطیلات دی جاتی ہیں اسی لیے ان علاقوں میں جولائی کے مہینے میں صرف دو ہفتوں کی مختصر موسمِ گرما کی چھٹیاں رکھی گئی ہیں۔

editor

Related Articles