آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، مریم اورنگزیب

آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی کر سکتی ہے، اس لیے پارٹی کارکنان اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مخالفین صرف تنقید کرتے ہیں، لیکن عوام کو عملی کام اور ترقی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا صرف لاہور میں سڑکیں بنائی گئی ہیں، لیکن پنجاب کے ہر شہر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن جیت کر عوام کو حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار دلواؤں گا،بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہرونے دھونے کے بجائے نواز شریف جیسی موٹروے بنا کر دکھائیں اور شہباز شریف جیسی میٹرو سروس بنا کر دکھائیں، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی اور عوام کو سہولیات فراہم کیں۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ آج مظفرآباد کی سڑکوں پر گرین بسیں چل رہی ہیں، جبکہ پنجاب حکومت نے مختصر مدت میں عوامی فلاح کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران مریم نواز کی حکومت نے دو لاکھ افراد کواپنی چھت، اپنا گھرمنصوبے کے تحت گھر فراہم کیے، جبکہ ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ اور 50 ہزار طلبہ کو ہونہار اسکالرشپس دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن جیتے تو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننا چاہوں گا، نواز شریف

مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی میدان میں متحرک رہیں اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائیں،ان کا کہنا تھا کہ عوام ترقی، روزگار اور بنیادی سہولیات چاہتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) ان توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

editor

Related Articles