آج رات پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

آج رات پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی آئندہ قیمتوں کے جائزے کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اگر عالمی منڈی میں موجودہ رجحان برقرار رہا اور حکومت ٹیکس پیٹرولیم لیوی یا دیگر محصولات میں کوئی نئی تبدیلی نہ لائی تو صارفین کو فی لیٹر 5 سے 12 روپے تک ریلیف مل سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی ورکنگ اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

حالیہ ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث برینٹ کروڈ کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی مرحلوں میں اضافہ کیا گیا اس دوران عالمی قیمتوں میں اضافے درآمدی لاگت اور ایکسچینج ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔

اب صورتحال اس کے برعکس بنتی دکھائی دے رہی ہے کروڈ آئل کی قیمتیں 90ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نسبتاً کمی آبنائے ہرمز سے سپلائی کے خدشات کم ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث درآمدی لاگت کم ہو رہی ہے جس کا براہ راست اثر پاکستان کی آئندہ ایکس ڈپو قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش ، شیڈول جاری

نئے پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا اب گزشتہ سات روز کی اوسط عالمی قیمتوں درآمدی پریمیم روپے کی قدر فریٹ ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن  ڈیلرز و آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن اور حکومتی ٹیکسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔ اس لیے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی ہر کمی مکمل طور پر صارفین تک منتقل ہونا ضروری نہیں ہوتی کیونکہ حکومتی لیوی اور دیگر محصولات بھی حتمی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی موجودہ سطح برقرار رہی تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 5 سے 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے تاہم اگر وفاقی حکومت ریونیو برقرار رکھنے کے لیے پیٹرولیم لیوی یا دیگر محصولات میں اضافہ کرتی ہے تو صارفین کو ملنے والا ریلیف محدود بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے متعلق اہم معلومات، جاز، یوفون، زونگ اور ٹیلی نار صارفین کے لیے بڑی سہولت

 پاکستان اپنی ضرورت کا بڑا حصہ درآمدی تیل سے پورا کرتا ہے اس لیے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہر بڑی کمی یا اضافہ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ ان کے مطابق اگر عالمی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل سستا ہو سکتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ مہنگائی اور پیداواری لاگت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles