افغانستان کا سوشل میڈیا پر سردار عزیز کی ہلاکت سے متعلق جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

افغانستان کا سوشل میڈیا پر سردار عزیز کی ہلاکت سے متعلق جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

افغانستان سے چلنے والے ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ نے سردار عزیز کی ہلاکت سے متعلق جھوٹا دعویٰ پھیلایا جسے آزاد فیکٹ چیک نے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق افغانستان میں موجود ایک ایکس اکاؤنٹ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سردار عزیز پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تاہم دستیاب شواہد اور حقائق کے جائزے کے بعد اس دعوے کو مکمل طور پر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔

فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق مذکورہ دعویٰ کسی مستند ذریعے یا قابلِ اعتماد ثبوت پر مبنی نہیں تھا بلکہ اسے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی غیر مصدقہ معلومات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور سوشل میڈیا پر غلط بیانیے کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا اے آئی تصاویر کے ذریعے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت، ایڈیٹ شدہ تصاویر اور جھوٹے بیانیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی تصدیق پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔

ماہرین نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی خبر یا دعوے کو شیئر کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں تاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈا مہمات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Related Articles