کرکٹ ٹیم کے دو پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی سی سی کا بڑا ایکشن

کرکٹ ٹیم کے دو پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی سی سی کا بڑا ایکشن

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جارحانہ انداز میں وکٹ کا جشن منانا پاکستان کے دو فاسٹ بولرز کو مہنگا پڑ گیا  بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ایک  ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دے دیا  جبکہ ایک کھلاڑی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور دوسرے کو باضابطہ وارننگ جاری کی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ٹرینیڈاڈ کے شہر ٹاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران وکٹ حاصل کرنے کے بعد ایسا جارحانہ رویہ اختیار کیا جو ضابطۂ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس شق کے تحت کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد ایسے الفاظ حرکات یا اشارے کرنا ممنوع ہیں جنہیں اشتعال انگیز غیر مناسب یا مخالف کھلاڑی کے لیے ناگوار تصور کیا جائے۔

میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے تجویز کردہ سزاؤں کو دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے تسلیم کر لیا جس کے باعث اس معاملے میں باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین تیار رہیں، اگست کے بجلی بلوں میں بڑا جھٹکا متوقع

آئی سی سی نے واضح کیا کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ دونوں کھلاڑیوں کی پہلی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس لیے انہیں صرف ایک ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

کرکٹ کے عالمی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے عرصے میں چار یا اس سے زیادہ ڈیمیرٹ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے تو انہیں معطلی کے پوائنٹس میں تبدیل کر دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کھلاڑی کو ایک یا زائد میچز کے لیے معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اگست تک پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا جہاں دونوں ٹیمیں سیریز کے اہم مقابلے میں مدمقابل ہوں گی

Qaisar Mirza
editor

Related Articles