ڈبلیو ڈبلیو ای کے عظیم ریسلر بروک لیسنر نے مداحوں کو الوداع کہہ دیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے عظیم ریسلر بروک لیسنر نے مداحوں کو الوداع کہہ دیا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے لیجنڈ اور متعدد بار عالمی چیمپئن رہنے والے بروک لیسنر نے 26 سالہ کامیاب ریسلنگ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

بروک لیسنر نے یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای کے سال کے دوسرے بڑے ایونٹ سمر سِلیم میں اپنا آخری مقابلہ لڑنے کے بعد کیا۔ ان کا آخری میچ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے ریسلر اوبا فیمی کے خلاف مشہور ہیل اِن اے سیل مقابلے میں ہوا، جہاں سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیسنر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

یہ بروک لیسنر کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہیں ہیل اِن اے سیل میچ میں شکست ہوئی۔ مقابلے کے اختتام پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جب لیسنر نے اوبا فیمی کا ہاتھ بلند کرتے ہوئے انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کا ’مستقبل‘ قرار دیا، جبکہ خود کو ریسلنگ کی دنیا کا ’ماضی‘ کہا۔

میچ کے بعد بروک لیسنر نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، حمایت اور اعتماد نے ان کے طویل کیریئر کو یادگار بنایا۔

بعد ازاں دی پیٹ میکافی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’میں آج دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں۔ آپ سب کی محبت، عزت اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا ایک اور بڑا کارنامہ، عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابرکر دیا

لیسنر نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا کے ایک فارم ہاؤس میں پلے بڑھے، جہاں ایک عام نوجوان کی حیثیت سے انہوں نے بڑے خواب دیکھے اور محنت کے بل بوتے پر ریسلنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی کا زیادہ وقت خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، اپنے بچوں کے کھیلوں کے سفر میں ان کی رہنمائی کریں گے اور فطرت کے قریب ایک پُرسکون زندگی گزارنے پر توجہ دیں گے۔

بروک لیسنر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے ریسلنگ مداحوں اور ساتھی ریسلرز نے انہیں شاندار کیریئر پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles