پنجاب حکومت کا پی ایم ایس امیدواروں کیلئے بڑا فیصلہ، عمر کی حد میں رعایت دیدی

پنجاب حکومت کا پی ایم ایس  امیدواروں کیلئے بڑا فیصلہ، عمر کی حد میں رعایت دیدی

پنجاب حکومت نے مقابلہ کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بڑی رعایت دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی ، اب پی ایم ایس کے امتحان میں زیادہ سے زیادہ عمر 32 سال تک امیدوار حصہ لے سکے گا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے  سیکرٹری ریگولیشن نے عمر میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رعایت 2026 اور 2027 کے پی ایم ایس امتحانات کے لیے دی گئی، امیدوار دو سال کی عمر میں رعایت صرف ایک مرتبہ حاصل کرسکے گا، رعایت کا اطلاق 1 جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رعایت کا اطلاق سال 2026 -27 میں ہونے والی پی ایم ایس (BS-17) بھرتی پر ہوگا،یہ عمر کی رعایت صرف پی ایم ایس (BS-17) کے لیے ہے، ہر سرکاری ملازمت کے لیے نہیں۔

خصوصی عمر کی رعایت یکم جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک مؤثر رہے گی، جس سے ان امیدواروں کو اضافی مواقع ملیں گے جو اس سے قبل مقررہ بالائی عمر کی حد سے تجاوز کر چکے تھے۔

اس اقدام سے پی ایم ایس کے امیدواروں کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ مقررہ مدت کے دوران مزید امیدوار صوبائی سرکاری عہدوں کے لیے مقابلے میں حصہ لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی،آئندہ سال پرچے کیسے چیک ہوں گے؟ وزیر تعلیم نے طریقہ بتادیا

دوسری جانب پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے میڈیکل طلبہ کے امتحانی نظام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے ،  دسمبر سے ہونے والے تمام سالانہ میڈیکل امتحانات نئے طریقہ کار کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ نئے نظام کے تحت امتحانی پرچوں میں صرف MCQs شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امتحانی پرچوں کی جانچ آپٹیکل مارک ریکگنیشن (OMR) مشینوں کے ذریعے کی جائے گی۔

نئے امتحانی نظام کا بنیادی مقصد امتحانی عمل کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنانا ہے۔ خودکار طریقے سے جوابی شیٹس کی جانچ پڑتال کے باعث نتائج کی تیاری میں لگنے والا وقت کم ہوگا، جس سے نتائج جلد تیار اور جاری کیے جا سکیں گے۔

اس اقدام سے نتائج کے اعلان میں ہونے والی غیر ضروری تاخیر کو بھی کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles