صوبے سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ کردیا گیا ، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ مریم نواز

صوبے سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ کردیا گیا ، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے سے بدعنوان عناصر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، قوم کا جو بھی پیسہ ہے، اسے رشوت اور کرپشن کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی بورڈ اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، آئی ٹی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے بغیر کچھ ممکن نہیں جبکہ دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت میں ترقی کر رہی ہے، پنجاب کی تمام وزارتوں اور محکموں کو ایک پورٹل پر لے آئے ہیں، 1 لاکھ 17 ہزار کاروباروں کو اجازت مل چکی ہے جس پر لوگ حیران ہیں، 15 دن کے اندر کاروبار کی اجازت ملنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

شہری ’مریم کی دستک‘ پر درخواست دیں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی کاروباری برادری میرے کے لیے بہت اہم ہے، شہری دفاتر کے چکر نہ لگائیں، آن لائن درخواست دیں اور کام بھی آن لائن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری ’مریم کی دستک‘ پر درخواست دیں، 2 سے 3 دن میں دستاویز گھر پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا تحفہ ، گوجرانوالہ کیلئے طویل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاس کے لیے سیوریج نظام بہتر بنایا جا رہا ہے اور پنجاب کا نکاسِ آب کا نظام جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، گجرات میں ریکارڈ بارش ہوئی تاہم پانی 2 گھنٹے میں نکل گیا، اب پنجاب میں کہیں بھی ہفتوں تک پانی کھڑا نہیں ہوتا جبکہ شہروں میں نکاسِ آب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے، گٹر کا ڈھکن لگاتے ہیں تو رات کو کوئی گدھا گاڑی والا آ کر اسے اٹھا کر لے جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کے وسائل کو عوام ہی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے کرپشن کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شفافیت اور میرٹ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

انہوں  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے پیسے کے ایک ایک روپے کا تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو قومی وسائل میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

editor

Related Articles