پی ٹی آئی کی قیادت نے بڑا فیصلہ لے لیا، 5 رکنی کمیٹی بنا دی

پی ٹی آئی کی قیادت نے بڑا فیصلہ لے لیا، 5 رکنی کمیٹی بنا دی

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق پانچ رکنی اہم کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمران خان کی صحت سے متعلق پارٹی کا باضابطہ مؤقف دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان نہ صرف بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پارٹی کا آفیشل مؤقف سامنے لائیں گے بلکہ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور ارکان کو بھی بریف کرنے کے مجاز ہوں گے۔ کمیٹی کی تشکیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب عمران خان کی صحت اور ان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ سیاسی اور قانونی طور پر اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

پانچ رکنی کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تیمور جھگڑا، شیخ وقاص اکرم اور انتظار پنجوتھہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات عدالتی احکامات اور طبی معاملات پر پارٹی کی جانب سے ایک مستند اور یکساں مؤقف پیش کرے گی جبکہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کی پیشکش کا مثبت جواب دے دیا

کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کسی بھی بیان یا مؤقف کے معاملے میں باضابطہ معلومات فراہم کرے تاکہ صحت کے حساس معاملے پر مختلف اور متضاد بیانات سامنے نہ آئیں۔

یہ پیش رفت سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کے بعد سامنے آئی ہے۔ عدالت نے طبی معاملات سے متعلق معلومات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے اور صحت سے متعلق معلومات کے اجراء پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کو اسی عدالتی فریم ورک کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جس کے تحت پارٹی بانی کی صحت کے معاملے پر آئندہ کا مؤقف ایک مخصوص فورم کے ذریعے سامنے لانا چاہتی ہے۔

کمیٹی کی سرگرمیوں کے بعد بانی پی ٹی آئی کی صحت علاج اور ہسپتال منتقلی سے متعلق پارٹی کے بیانات میں بھی مرکزی رابطہ کاری کا امکان ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان پارٹی قیادت اور دیگر رہنماؤں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کا کردار ادا کریں گے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles